گنے کی قیمت دو سو روپے فی من مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری

سیکرٹری فوڈ کابینہ منظوری کے بغیر قیمت کیسے مقرر کر سکتے ہیں ، آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری فوڈ طلب

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:39

گنے کی قیمت دو سو روپے فی من مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت دو سو روپے فی من مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سیکرٹری فوڈ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

فیصلے میں حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے ۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری فوڈ کابینہ منظوری کے بغیر قیمت کیسے مقرر کر سکتے ہیں ،کابینہ کی منظوری کے بغیر گنے کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزاروں کی جانب سے مرزا انصر نے دلائل دئیے ،درخواست گزاروں نے سیکرٹری فوڈ کی جانب سے گنے کی گی من قیمت200روپے مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔