جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سالانہ مرکزی جلوس کا انعقاد

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : بھمبر آزاد کشمیر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر سالانہ مرکزی جلوس نکالا گیا جس کا آغاز مرکزی جامع مسجد بھمبر سے ہوا ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خادم چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں مولانا امین الدین ،مولانا اویس رضا قادری ،چوہدری تصدق حسنین ٹیپو ،قاری دلدار غوث ،چوہدری اکرم پپو ،حاجی عبداللہ ،مولانا ظہور احمد رضا ،مولانا عبدالباقی صدیقی ،انجینئر طارق چوہدری، مولانا زاہد چشتی، مولانا جمیل احمد مصطفائی ،مولانا قاری اسد، مولانا فیصل جاوید ،حافظ شجاع الرحمن ،سبط الحسن کاظمی سمیت کثیر تعداد میں علمائ کرام اور معززین شہر سمیت اہل شہر نے شرکت کی۔

مولانا اویس رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں فرانسیسی سفیر ملک بدر کیا جائے اور عملی طور پر تمام اہل اسلام فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین نے بھی تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گفتگو کی۔ دوسری جانب بھمبر کے گردنواح میں جشن عیدمیلاد النبی ? کے حوالہ سے جلوس مرکزی جامع مسجد ڈھیری وٹاں، گڑھا رحمن، تیال، سوکاسن ، گڑھا کنجال ، چھپراں سے ہوتا ہوا کانگڑہ جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوئے ?۔\378