تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنرل راحیل شریف

مودی حکومت کے مظالم کے باوجود بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام رہے ہیں، سعودی سفارتخانے میں خطاب

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:01

تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے بھارتی فاشسٹ قیادت کشمیریوں کو مارنے، دبانے، جھوٹ بولنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرے۔پاکستانی سفارت خانے کے تحت ریاض میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کی رہائش گاہ پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بتایا کہ کشمیری بھائیوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کے مظالم کے باوجود بھارتی فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔راحیل شریف نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے حکومت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رہے گی۔سیمینار سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، سعودی سابق ملٹری برگیڈیئر محمد حسن کمالی، سابق سعودی ڈپلومیٹ علی عواد العسیری نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔