نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا

لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بہاماس گئے تھے، نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:07

نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) نوبیاہتا پاکستانی امریکی جوڑا ہنی مون مناتے ہوئے سمندر میں ڈوب گیا، امریکا کے شہر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سوگ میں ڈوب گئی اور نوبیاہتا جوڑا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

اٹارنی محمد ملک اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شاہ نور سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لانگ آئی لینڈ کے رہائشی ہنی مون منانے بحر الکاہل کے کنارے واقع کیریبین ملک بہاماس گئے تھے۔دونوں 24 اکتوبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے۔ محمد ملک مرحوم پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت کرنل مقبول ملک کے صاحبزادے تھے۔

متعلقہ عنوان :