مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا

اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے آلہ کار نہ بنو، بھارتی وزیراعظم مودی کا اپنی اپوزیشن کو انتباہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:14

مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنالیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوامہ واقعے سے جڑے معاملے، لداخ کے شکست خوردہ اور 28 فروری کو ڈھیر ہونے والے بھارتی ویزراعظم نریندر مودی کو پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات نے ایک بار پھر شیر کردیا، اور مودی نے پاکستانی سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو اپنے جلسوں کا حصہ بنا لیا۔

(جاری ہے)

28 فروری 2019 کو پوری دنیا اور خود ہندوستان نے پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کیا، پلوامہ سبکی سے بچنے کا راستہ ملنے پر نریندر مودی نے اپنی اپوزیشن کو بھی رگڑ دی، اور اپنی ناکامی کو رافیل پر ڈالنے والے مودی نے پاکستانی سیاستدان ایاز صادق کے بیان کا سہارا لے کر اپنی اپوزیشن جماعت کے سیاستدانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی گندی سیاست کے لیے دشمن کے الہ کار نہ بنو، دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کر اس کے ہاتھ مضبوط نہ کرو، ایسی راج نیتی نہ کریں، ملک دشمن طاقتوں کا مہرہ نہ بنیں۔