افغانستان، افغان بینکنگ ایسوسی ایشن اور محکمہ ڈاک کے درمیان معاہدہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:24

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) افغانستان میں افغان بینکنگ ایسوسی ایشن اور محکمہ ڈاک  کے درمیان ایک نئے معاہدے کے تحت اب ڈاک   خانے بینکنگ خدمات ذریعے پیش کریں گے۔افغانی خبر رساں ادارے کے مطابق  محکمہ ڈاک کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے بینکنگ کے ساتھ نئے معاہدے کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں میں بینکنگ خدمات کو ڈاکخانوں پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ ڈاک کے حکام نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد افغانستان کے دور دراز علاقوں میں ڈاکخانوں اور بینکوں کے مابین بینکاری کی خدمات کو مشترکہ طور پر بڑھانا ہے۔حکام نے کہا کہ افغانستان کے تمام صوبوں اور مختلف اضلاع میں ڈاکخانوں اور بینکوں کے خدمات تک رسائی کو یقینی بنا ئیں گے ۔محکمہ ڈاک  کے ڈائریکٹر احمد وحید ویس نے  میڈیا کو بتایا کہ نئے معاہدے کے تحت ڈاکخانوں اور بینکوں کو تمام تر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بینک مذکورہ علاقوں میں  اپنی مطلوبہ خدمات کو احسن طریقے سے فراہم کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :