حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں احتجاجی ریلی کا اہتمام

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:46

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) حرمت رسول ﷺ کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام مسجد بلال ایچ بلاک سے زیرقیادت عبدالرزاق خلیل احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاءنے بینرزاور پلے کارڈز اٹھار کھے جن پر شان مصطفیﷺ کی تحریریں درج تھیں ،ریلی مختلف بازاروں سے گزر کر بلدیہ چوک پہنچی جہاں پر جماعت اسلامی کے رہنما وں رانا معروف خان ، محمد منور بھٹی اور راو  ضیاءالرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم ﷺ کی ناموس کی خاطرہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ ہرگز نہیں کریں گے،  یہودی لابی کے گستاخوں کوجماعت اسلامی سمیت پوری امت مسلمہ نے یہ واضح پیغام دے دیا کہ ہم اپنے نبی پاکﷺ کی ناموس پر حقیقی ایک پیچ پر ہیں، کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے مسلمان کی طاقت کا اندازہ انکو ہوجانا چاہیے کہ اس امت نے اپنے آقاﷺ کے دین کی سربلندی کیلئے چھ ماہ کا بچہ تک کربلاکی سرزمین پر قربان کردیا تھااور اسی احمدمجتبیٰﷺ کی شان کے بارے یہ امت گستاخی کیسے برداشت کرئے گی ، اس میں کوئی دو رائے نہیں کروڑوں مسلمانوںک ے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ملک فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے انکے سفیر کوملک بدرکیا جائے ۔

(جاری ہے)

شرکاءنے فرانسیسی صدر کے خلاف شدیدالفاظ میں نعرے بازی کی ۔ آخرمیں ر یلی کے شرکاءپرامن منتشرہوگئے ۔