نذیر حسین یونیورسٹی میں پنک ربن ڈے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیاگیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) نذیر حسین یونیورسٹی میں پنک ربن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بلال احمد علوی، رجسٹرار افضال احمد،ڈین فیکلٹی آف فارمیسی نگہت رضوی،مکینکل ڈپارٹمنٹ چیئرمین ڈاکٹر خورشید، اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر ثاقب منور نے بریسٹ کینسر کے خاتمے کے لئے کام کرنے والوں کو خراج تحسین کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر کا تناسب ہے اور سالانہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین انتقال کرجاتی ہیں۔ ابتدا میں ہی تشخیص ہوجانے پر زندگی بچ جانے کے چانس زیادہ ہوتے ہیںاس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر زین الحسنین،فخشینہ انجم،ڈاکٹر کاشف علی،ڈاکٹر نور جہاں،ڈاکٹر مہاجبین، ڈاکٹر شوکت خالد، ڈاکٹر حنا شریف نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بیماری میں مبتلا غریب خواتین کی مدد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ہمیں سال بھر چھاتی کے سرطان سے لڑنے کی ضرورت ہے اور خواتین میں شعور بیدار کرنے کے لیے صرف اکتوبر کے مہینے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم خواتین کو چھاتی کے سرطان جیسی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :