علمایونیورسٹی کا تصنیف و تالیف کی سرپرستی کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) علما یونیورسٹی کراچی نہ صرف شہر قائدمیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی ساتھ تخلیقی اور تحقیقی سرگرمیوں کی سرپرستی کے لئے پرعزم ہے۔ یونیورسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی نسل کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آھنگ کرنے اور مسقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کرنے کے لئے مناسب سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان میں تحقیق و تالیف کے میدان میں معیاری کام کروانے کے لئے ضروری ترغیبات کی بھی اشدکمی محسوس کی جارہی ہے جس کے باعث تعلیمی اور تحقیقی میدانوں میں وقت اور حالات کے مطابق ترقی نہیں ہو پا رہی ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر علما یونیورسٹی کتابیں تحریر کرنے اور کیس اسٹڈیز پر کام کرنے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کر رہی ہے جس کا مقصد اعلی اور معیاری تخلیقی اور تحقیقی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔یونیورسٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ محققین اورمصنفین اس پروگرام کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور ملک و قوم کے مفاد میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے نئی نسل کی راہ نمائی میں کردار ادا کرینگے

متعلقہ عنوان :