محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس (کل )خضدار میں منعقد ہو گی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:37

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کل بروز اتوار کوخضدار میں منعقد ہورہی ہے ۔جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق ایم این اے لیاقت بلوچ سمیت دیگر خطباء شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر اور مدرسہ تفہیم القرآن قادر آباد خضدار کے مدیر مولانا محمد اسلم گزگی نے تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہاکہ محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس آج منعقد ہورہی ہے جس میں ملک بھر کے علمائے کرام سیاسی رہنماء اور بلوچستان و خضدار سے بھی رہنماء شرکت کریں گے ،کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ۔