اجالا انشورنس پلان میں کینسر سے تحفظ کی سہولت بھی حاصل

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) جوبلی لائف انشورنس نے اجالا انشورنس پلان متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بنکا شورنس چینل میں اپنی نوعیت کی پہلی انشورنس پروپوزیشن ہے جو کینسر سے تحفظ کے اضافی فائدے پیش کرنے کے ساتھ مناسب قیمت پر دیگر سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ پروپوزیشن بیماری یا حادثہ کی صورت میں مالیاتی تحفظ فراہم کرتی ہے اور اسے خصوصی طور پر اس طرح تیار کیا گیا ہے جس سے صارف کو اسکے مستقبل کے مالی پہلو سے تحفظ کا احساس ہو۔

کینسر سے تحفظ کے فائدے کے ساتھ ہی اجالا پلان رکھنے والے صارفین کے پاس طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد بیماری کی تشخیص کے حوالے سے دنیا بھر کے طبی ماہرین سے دوبارہ مشورہ کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی تاکہ بیماری کی صحیح تشخیص اور علاج کا پلان سامنے لایا جاسکے جس کی بدولت وہ اپنی زندگی سے متعلق بہترین معلومات کے ساتھ فیصلہ کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

جوبلی لائف انشورنس کے ریٹیل ڈسٹری بیوشن کے گروپ ہیڈ فرحان اے فریدی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہم کینسر جیسی بیماری کی تشخیص پر مریض کے مشکل حالات سے گزرنے کے دوران اسکی تکلیف کا احساس سمجھتے ہیں۔ اس اقدام سے ہمیں پاکستان بھر میں اسکے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں کی ایک بڑی تعداد تک یہ سہولت پہنچانے میں مدد ملے گی اور مجھے اعتماد ہے کہ اپنے طویل المیعاد ویژن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ہر پاکستانی کو ان سہولیات کی فراہمی سے انہیں مستقبل میں مالیاتی تحفظ میں مدد ملے گی۔"

متعلقہ عنوان :