فیصل بینک کا پنک ربن پاکستان کی معاونت کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان کے نمایاں بینکوں میںسے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے ملک میں بریسٹ کینسر اور خواتین کی صحت کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کی معاونت کیلئے پنک ربن پاکستان کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے ۔ن کی بینکنگ انڈسٹری میںخواتین پر مشتمل سب سے زیادہ اسٹاف کا حامل فیصل بینک خواتین کی صحت کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور حال ہی میں بینک کی جانب سے خواتین اسٹاف کیلئے بریسٹ کینسر سے آگاہی کی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

فیصل بینک میں منعقدہ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے سیشن میںپنک ربن پاکستان کے بانی و سی ای او عمر آفتاب نے اسٹاف کو بریسٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے کی غرض سے باقاعدہ چیک اپ اور صحت مندانہ زندگی گذارنے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل اسلامی(برانچ بینکنگ) کی سینئر ایگزیکٹیو اور اس مقصد کیلئے فیصل اسلامی کی انٹرنل چمپئن ثروت زہرہ نے کہا کہ فیصل بینک نے اپنی اقدار میں اپنے اسٹاف کی بھلائی اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کو ہمیشہ سے انتہائی اہمیت دی ہے ۔

ہمیں امید ہے کہ پنک ربن پاکستان جیسے اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم خواتین کی صحت کو لاحق اس خطرے کا مقابلہ کرسکیں گے اور پاکستان میںخواتین کی صحت کے معیار کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرسکیںگے ۔اس موقع پر فیصل اسلامی کی ثروعت زہرہ نے پنک ربن کی کاوشوں کی معاونت کے طور پر فیصل بینک کی جانب سے عمر آفتاب کو چیک پیش کیا۔بینک کی جانب سے پیش کیا گیا عطیہ پنک ربن پاکستان کے لاہور میںقائم کئے جانے والے اسپتا ل میںالٹرا ساؤنڈ روم کی تیاری اور طبی آلات کی خریداری میں استعمال کیا جائیگا،اس اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کو مفت علاج اور کونسلنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔

پنک ربن پاکستان کے بانی و سی ای او عمر آفتاب نے پاکستان میںخواتین کو درپیش صحت سے متعلق مسائل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایشیا ء میںپاکستان میں بریسٹ کینسر کا تناسب سب سے زیادہ ہے جہاںہر نو میںسے ایک خاتون میں بریسٹ کینسر کا خدشہ ہے ۔آگاہی کے فقدان،اس مرض سے جڑے معاشرتی مسائل،ناکافی طبی سہولیات اور غربت کے باعث اس مرض میں مبتلا بیشتر خواتین کی قابل اعتماد علاج تک رسائی نہیں۔پنک ربن اسپتال کے اقدام کے تحت ہمارا عزم ہے کہ ہر سال40ہزار سے زائد خواتین کو اس حوالے سے خدمات فراہم کی جائیں،ہم اس نیک مقصد کیلئے فیصل بینک کے تعاون کے شکر گذار ہیںاور ایک صحت مند معاشرے کے فروغ کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :