وزیراعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

وزیراعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ازمیر زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترک صدر اور عوام سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ترک قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2005 کے تباہ کن زلزلہ میں جس طرح ترکی ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہم نہیں بھول سکتے۔عمران خان نے ناصرف اپنے تصدیق شدہ اکانٹ سے ترک صدر سے اظہارِ ہمدردی کیا بلکہ عمران خان نے ترکش زبان میں بنائے گئے ٹوئٹر اکانٹ پر بھی ترک زبان میں ٹوئٹ کیا۔