شرم نام کی کوئی چیز ن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، ڈاکٹر شہباز گل

کاغذی شیر اور جعلی انقلابی کرپشن کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکیں گے، معاون خصوصی کا بیان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

شرم نام کی کوئی چیز ن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، ڈاکٹر شہباز گل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی و ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شرم نام کی کوئی چیز ن لیگ کے قریب سے نہیں گزری۔اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ایسے مفاد پرست اور کم ظرف لوگ اس ملک پر مسلط رہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کاغذی شیر اور جعلی انقلابی کرپشن کا حساب دیے بغیر بچ نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے قومی اسمبلی کے بیان سے مولانا فضل الرحمن سے تازہ ملاقات کا کوئی تعلق نہیں، میری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات پہلے سے طے تھی۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میری سیاسی بات کورنگ دینے کی کوشش کی گئی، سلیکٹڈ حکومت کی اس کوشش سے بھارت کے بیانیے کو تقویت ملی، حکومت سیاسی لڑائی میں افواج پاکستان کوشامل نہ کرے، مجھے یا کسی اور کو ایک دوسرے کو غدار کہنے کا حق نہیں۔