ڈاکٹر رمیش کمار نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے حقائق کے منافی بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ڈاکٹر رمیش کمار نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے حقائق کے منافی بیان فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں رامیش کمار نے کہاکہ ایاز صادق جیسے سینئر سیاستدان سے ایسے نامناسب بیان کی امید نہ تھی، میری گزشتہ چند دنوں سے ملکی و عالمی میڈیا پر گہری نظر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی کو بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، ابھینندن کے معاملے پر ساری دنیا نے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن نے دشمن سمیت ساری دنیا کو حیران کردیا، پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ساری دنیا معترف ہے۔رمیش کمار وانکوانی نے کہاکہ ایاز صادق اپنا بے بنیاد بیان غیر مشروط طور پر واپس لیں، غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بسنے والا ہر پاکستانی محب وطن ہے