گستاخانہ خاکے بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

گستاخانہ خاکے بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جانب سے گستاخانہ خاکے بنانے کی پر زور مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میلاد ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نبیؐ نے انسانیت ، محبت ، شفقت کا درس دیا تھا، ہمیں اپنے نبیؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایاز صادق بڑی محتاط بات کرتے ہیں۔