ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی تمام پاکستانیوں کو میلاد النبیؐ کی مبارک باد د

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے تمام پاکستانیوں کو میلاد النبی ؐ کی مبارک باد دی ہے۔پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے دیئے گئے پیغام میں عیدِ میلادالنبی ؐ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ میری اور مملکتِ ایران کی طرف سے نبی رحمت، خاتم الانبیا ؐ کا میلادِ باسعادت اہلِ پاکستان کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبرِ اسلامؐ رحمتِ الہی کے مظہر اور امتِ اسلامی کی وحدت کے محور ہیں۔ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت کیلئے بہترین موقع ہے۔سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ آئیی! مسلمانوں کے درمیان محبت بڑھانے کے موقع سے بھرپور استفادہ کریں، ایران پاکستان دوستی زندہ باد۔

متعلقہ عنوان :