سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی

فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے، کاروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:13

سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء) سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیا گیا ، جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے، کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پربلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگردی کا نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران فورسز کی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا گیا ہے۔یہ اسلحہ اور گولہ بارود دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کی فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کا ایک جوان زخمی بھی ہوگیا ہے ۔ زخمی جوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔علاقے کے داخلی و خارجی ناکوں کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔