سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے انتظامی ، ویڈ لاک اور ہارڈ شپ کی بنیادوں پر تبادلوں سے پابندی اٹھالی ہے ، اساتذہ سے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصول کا عمل شروع کردیا گیا ، اساتذہ باہمی تبادلوں ، انتظامی ، ویڈ لاک اور ہارڈ شپ کی بنیادوں پر تبادلے کیلئے اپلائی کرسکیں گے، 15 نومبر کے بعداساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔