پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے مس رابیل حسن طور دخترخالد فاروق طور کوبائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’ہڈ جوڑ کی ہڈی بنانے اور موٹاپا کم کرنے کی صلاحیت : چوہے کی ہڈی بنانے اور چربی جمع کرنے والے خلیوں میں تغیر و تبدیل کے عمل کی توضیع ‘ کے موضوع پر،فریحہ انجم دخترچوہدری مقصود احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’معاصر اردو تفاسیر (مختصر) میں فقہی و کلامی تعبیرات کا تقابلی مطالعہ ‘ کے موضوع پر،محمد سلیمان سعید ولد محمد سعید شاہین کوبائیولوجیکل سائنسز(بائیوکیمسٹری) کے مضمون میں ان کے’تھرموکوکس کوڈاکیرنسز کے ایگزونیوکلئیزکے جین کلوننگ ، ایسکرشیاکولائی میں ایکسپریشن اور اس کی خصوصیات کا مطالعہ ‘ کے موضوع پراورسمیرا کنول دختراللہ دتہ کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پاکستانی زرعی اجناس کی باقیات اور کوئلے کی پیسنے کی صلاحیت اور تھرموکیمیکل خصوصیات پر ٹور فیکشن کے اثرات ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :