Live Updates

ایاز صادق کے بیان پر قانون فوری اپنا را ستہ بنائے ،میاں جاوید علی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:13

لاہور۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :پی ٹی آئی سپور ٹس اینڈ کلچر فیڈر یشن پنجا ب کے صدر میاں جاو ید علی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایاز صادق کے بیان پر قانون فوری اپنا را ستہ بنائے،سیاست کی آڑ میں پاکستان اور فوج کے خلاف مہم جوئی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ رہا کرکے پاکستان کے اداروں اور حکومت نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا، کسی اور چیز سے جوڑنا پاکستانی فتح کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ عوامی مفادات کا مذاق اڑایا۔

انہو ں نے کہاکہ سیاست کو ریاست پر فوقیت دی جا رہی ہے، ن لیگ کی ریاست سے لڑائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات