پاکستان یارسول اللہ ؐ کہنے والوں کے ابائواجدادنے بنایا ہے ،ثروت اعجاز قادری

پی ڈی ایم نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے نظریئے اور جغرافیے کو نقصان پہنچایا ہے ،سربراہ سنی تحریک

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:47

پاکستان یارسول اللہ ؐ کہنے والوں کے ابائواجدادنے بنایا ہے ،ثروت اعجاز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان یارسول اللہ ؐ کہنے والوں کے ابائواجدادنے بنایا ہے ،پی ڈی ایم نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے نظریئے اور جغرافیے کو نقصان پہنچایا ہے ،شمع رسالت کے پروانوں نے فرانس کے اسلام دشمن نظریئے کے خلاف جس طرح سے سرکار دو عالم پر مرمٹنے اور سب کچھ لٹادینے کا اظہار کیا پاکستان کی 72سالہ تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیںا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت پاکستان بنانیوالوں کی اولادیں ہیں ،جشن ولادت کے نعروں سے مٹھی بھر پاکستان دشمن عناصر کی صفوں میں بھگدڑاور حل چل مچادی ہیں ، نے ،توہین آمیز خاکے بنانیوالوں کے ایجنٹوں کی ریلیاں اور جلسیاں جشن عید میلاد منانے والے کروڑہا عاشقان رسول کے جلوسوں کے سیلاب میں بہہ گئے، جشن ولادت اللہ عزوجل کی وحدانیت کو اجاگر کرتا ہے ،دہشتگردی ،کرپشن ،اقرباء پروری نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،ایک طرف دہشتگرد عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف اقرباء پرور،کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے ،اقرباء پروراور کرپٹ سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں ،قومی ایکشن پلان کی اول روز سے حمایت کرتے آرہے ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نجات اور کرپشن سے پاک کرنا ہے تو نظام مصطفی ؐکا نفاذ کرنا ہوگا ،سرکار دو عالم ؐ نے امیر غریب کالے گورے ،عربی عجمی کا فرق ختم کرکے سب کو یکساں حقوق فراہم کئے ،آقا کریم ,ؐکی ولادت سے ظلمتوں اندھیروں کے بادل چھٹ گئے چھوٹی چھوٹی باتوں پر سالوں جنگ کا سلسلہ بند ہوگیا ،سسکتی ہوئی انسانیت کو عزت واحترام ملا ،دور جہالت میں بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیا جاتا تھا آقا کریم نے بچیوں پر رحمت شفقت کی اور عورت کو بلند مقام عطا کیا ،بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کرنے کس سلسلہ بھی بند ہوا اور رحمت عالم کے طفیل ظلمتوں کے اندھیرے صبح بہاراں میں تبدیل ہو کر تمام عالم میں روشنی امن وسلامتی کا پرچار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

)فرنچ صدرکے اسلام دشمن بیان اور توہین آمیز خاکوں پر حکومت مذمت سے کام نہ چلائے ،مسلم ریاست کی حکومت کو شدید احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرکے سفارتی تعلقات موخر کرنا چاہیے ،حکومت فرنچ مصنوعات کو مکمل طور پر شوشل بائیکاٹ کا اعلان کرئے ،فرانس کی مصنوعات کا میڈیا کے ذریعے اشتہار عام کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کی مرکزی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر علماء کرام اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہہ اسلامی ریاست کا تصور اور اس کی تکمیل کیلئے ہمارے اسلاف وکابرین نے 22لاکھ جانوں کے نذرانے دیئے پوری دنیا میں ریاست مدینہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اسلام شعائر ومقدسات کے تحفظ کیلئے اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرانہیں اسلام دشمن سازشوں سے روکنا ہوگا یہ ہی ریاست اسلامی کا تصور ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف نہیں مگر عوام دشمن پالیسیوں کی بھی حمایت نہیں کرینگے ،چینی ،آٹا کا مصنوعی بحران اور سبزیوں کی قیمتوں میں تاریخ کی بلند ترین مہنگائی موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات اور اپنے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ،موجودہ حکوم آئی ایم ایف کی حکومت بننے کی بجائے عوامی حکومت بنے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ،مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں تیزی اسلام وملک دشمن قوتوں کو نکیل ڈالنا ہوگی ،بھارت سمیت استحصالی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں اسن سازشوں کو ہمیں اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا،مدرسے ،علماء پبلک پیلس کو نشانہ بناکر دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلا بیرونی آقائوں کے مشن کو پورا کرنا چاہتے ہیں ،پاکستان کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں دہشتگرد وں اور ان کے سہولتکاروں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے،گستاخ رسول کی سز ا صرف موت ہے ،حکومت ایسی قانون سازی کرئے کوئی بھی گستاخ رسول بیرونی ممالک میں پناہ نہ لے سکے ،۔