اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی شعبے ، ہائوسنگ فنانس اور مارگیج کیلئے آئندہ سال کے اختتام تک 230ارب روپے تک کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا ہے ،سیماکامل

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:09

اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی شعبے ، ہائوسنگ فنانس اور مارگیج کیلئے آئندہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی شعبے ، ہائوسنگ فنانس اور مارگیج کیلئے آئندہ سال کے اختتام تک 230ارب روپے تک کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا ہے ،تاہم اتنی بڑی رقم کے باوجود ہم جی ڈی پی کا صرف ایک فیصد حصہ تک ہی پہنچ سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے انسٹیٹیوٹ آف بینکرز کے منعقدہ ہاسنگ فنانس، لیگل فریم ورک ، مارگیج، مانیٹرنگ اور ڈاکومنٹیشن کیلئے سرٹیفکیٹ کورس کے اجرا کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں مارگیج فنانس میں سب سے پیچھے ہے ، رواں سال جی ڈی پی کا 2.4فیصد حصہ مارگیج فنانس یا تعمیرات کیلئے بینکوں کے جانب سے قرضے جاری کیے گئے جو انتہائی کم ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے پہلی مرتبہ بینکوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ آئندہ سال تک اپنے مجموعی قرضوں کے اجرا کا 5فیصد حصہ ہائوسنگ فنانس ، تعمیراتی شعبہ اور مارگیج میں صرف کررہے ہیں،اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ مقرر ہدف پورا کریں جو اس سے پہلے ممکن نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :