قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ہفتہ اکتوبر 19:57

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ ..
اسلام آباد۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔دوسرے میچ میں حارث سہیل کی جگہ حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے لئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ۔

اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔ مصباح الحق نے کہاکہ حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کی جگہ حیدر علی کو دوسرے میچ میں قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے،دوسرے ون ڈے میں بھی انہیں آرام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق اور عابد علی شاملہیں، اسی طرح فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فہیم اشرف، عماد وسیم، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، حارث رئوف اور موسی خان اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔