وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:01

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے ..
لاہور۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان ریسکیو ٹیم کواقوام متحدہ سے سندحاصل کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان ریسکیوٹیم جنوبی ایشیا میں اقوام متحدہ کی سندیافتہ پہلی ڈیزاسٹررسپانس ٹیم بن چکی ہے،پاکستان ریسکیو ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا، ریسکیوٹیم نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مدد کرنے کے قابل ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی پنجاب کا قابل فخر ادارہ ہے، ایمرجنسی سروسزاکیڈمی کی ریسکیوٹیم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا جس پر میں پاکستان ریسکیو ٹیم کے کمانڈر ڈاکٹر رضوان نصیرسمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں