پاکپتن میں اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کا قتل، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کی گرفتاری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:03

پاکپتن میں اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کا قتل، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ..
لاہور۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکپتن میں اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور مقتولہ کے خاندان کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے۔