پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بابائے قوم قائداعظم کے حکم اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے قائد اعظم اور آئین پاکستان کے بیانیہ سے لڑنے والوں کے مقدر میں تاریخ نے رسوائی لکھی ہے،شبلی صاحب ملک کے وفادار ہو تو ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف نکلو، ترجمان مسلم لیگ ن کا شبلی فراز کے ٹویٹ پر ردِ عمل

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:38

پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2020ء) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پورا پاکستان بابائے قوم قائداعظم کے حکم اور آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔ قائد اعظم اور آئین پاکستان کے بیانیہ سے لڑنے والوں کے مقدر میں تاریخ نے رسوائی لکھی ہے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا شبلی صاحب ملک کے وفادار ہو تو ووٹ چور سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف نکلو۔

(جاری ہے)

وقت آگیا ہے آئین کی وفاداری کا، ووٹ کو عزت دو کے لئے آواز اٹھانے اور پاکستان مسلم لیگ کے قیام کے مقاصد کو سمجھنے کا۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لئے نواز شریف کا بیانیہ ناگزیر ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میں نون لیگ کے کارکنان اور ممبران سے پوچھتاہوں کیا وطن کے وفادار ہو یا ایک خاندان کی ،وقت آگیا ہے اپنی پاک دھرتی کیلئے آواز اٹھانے کا اور ایک محب وطن فیصلے کا ۔مسلم لیگ پاکستان کا قیام ناگزیر ہوگیا ہے ۔