وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 20:07

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ..
لاہور۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے میاں عامر محمود کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے دیگر نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے۔

موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نومنتخب سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری اور فنانس سیکرٹری اطہر قاضی کو بھی مبارکباد دی ہے