پی ڈی ایم مسترد شدہ لوگوں کا ٹولہ ہے ، ملک کی پرواہ نہیں اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچا نے نکلے ہیں،محمود خان
این آر او نہ ملنے پر ڈرامہ شروع کر رکھا ہے ،پختونخوا آئیں گے تو یہاں کے باشعور عوام ان کو پہلے کی طرح مسترد کر دیں گے قبائلی علاقوں کی انضمام کا عمل خوش اصلوبی سے مکمل کر لیا گیا،ان کیساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں ہر حال میں پورے کئے جائیں گے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ڈی ایم والے اپنی ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے ملکی اداروں کے خلاف باتیں کر رہے اور ملک دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ قوم کا ہر فرد اپنے مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے اور ملکی اداروں کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ وہ ہفتے کے روز ضلع سوات کے ایک روزہ دورے کے دوران اپنے آبائی علاقہ مٹہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گذشتہ دو سالوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جب یہ حکومت اقتدار میں آئی تو اسے سابقہ قبائلی اضلاع کے انضمام کا بہت بڑا چیلینج درویش تھا لیکن دو سال کے مختصر عرصے میں قبائلی علاقوں کی انضمام کا عمل خوش اصلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے، اب حکومت کی توجہ ان علاقوں کی تعمیر و ترقی پر مرکوز ہے، قبائلی اضلاع کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں وہ ہر حال میں پورے کئے جائیں گے اور وہ قبائلی اضلاع کے حقوق کے لئے ہر فورم پر لڑیں گے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے دو ڈھائی سالوںمیں بی آر ٹی، سوات موٹروے فیز ون، رشکئی اکنامک زون سمیت متعدد میگا منصوبوں کو مکمل کر لیا ہے اور آنے والے دنوں میں متعدد بڑے بڑے منصوبے شروع کرنے جارہی ہے جن میں پشاور ڈی آئی خان موٹروے، چشمہ رائٹ بینک کینال، خیبر پاس اکنامک کوریڈور، سوات موٹروے فیز ٹو، دیر ایکسپریس وے، چترال ایکسپریس وے، شانگلہ ایکسپریس وے اور دیگر متعدد منصوبے شامل ہیں، اسی دور حکومت میں صوبے میں پانچ سے دس اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ان منصوبوں کی تکمیل سے یہ صوبہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا اور یہاں کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کو صوبے کی زرعی خود کفالت کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے پر ہر قیمت پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا اور منصوبے کی تکمیل سے تین لاکھ سے ایکڑ اراضی سیرآب ہوگی۔ محمود خان نے کہا اگلے ہفتے سے صوبے کی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے لئے صحت انصاف کارڈ سکیم کی توسیع کا باضابطہ اجراء ہونے جا رہا ہے اس اسکیم کی توسیع سے خیبرپختونخوا سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن جائے گا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے موجودہ حکومت کے دو سال پچھلے چالیس سالوں پر بھاری ہیں، سوات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دو نئے گرڈ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں، ضلع کے مختلف دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سوات میں تین یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کام پی ٹی آئی کی حکومت کر رہی ہے لیکن دیگر جماعتیں کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ شمو زئی ایریگیشن سکیم کا افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے باغ ڈھیری،خراڑے، سمبڑ، اشاڑی اور دیگر دیہاتوں کی ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ اراضی سیرآب ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے مٹہ اور خوازہ خیلہ کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ دو ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے جون 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی تقریباً ایک لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔ صوبائی وزیر محب اللہ اور ڈیڈک چیئر مین سوات فضل حکیم کے علاوہ کمشنر سیکرٹری ایریگیشن طاہر اورکزئی، کمشنر ملاکنڈ ظہیر اسلام او ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.