گورنر خیبر پختونخوا کاکورونا سے متاثرہ ڈاکٹر سلطان زیب کی شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:38

گورنر خیبر پختونخوا کاکورونا سے متاثرہ ڈاکٹر سلطان زیب کی شہادت پر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر سلطان زیب ایسوسی ایٹ ڈین، خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی شہادت پر دلی رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔گورنرکاکہناتھا کہ کورونا وبا کے خاتمہ اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں،کورونا وبا کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اور طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔