امریکی فورسز کا خصوصی آپریشن، اپنے مغوی شہری کو نائیجیریا سے بازیاب کرالیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) امریکی فورسز نے خصوصی آپریشن میں افریقی ملک نائجر سے اغوا ہونے والے امریکی شہری فلپ والٹن کو نائیجیریا سے بازیاب کرالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں افریقی ملک نائجر سے امریکی شہری کو مسلح گروپ نے اغوا کیا تھا اور اسے پڑوسی ملک نائیجیریا منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے دفتر پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہاف مین کے مطابق شہری کی بازیابی کے آپریشن میں امریکی کمانڈوز نے حصہ لیا اوریہ آپریشن شمالی نائیجیریا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جہاں سے شہری کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ آپریشن پوری کامیابی سے مکمل کرلیا گیا جس میں کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 7 میں سے 6 اغوا کار ہلاک بھی ہوئے ہیں اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا اپنے تمام شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے پرعزم ہے اور اسی عزم کے تحت ہمارے بہادر فوجیوں نے ایک امریکی شہری کو بازیات کرایا ہے۔امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس کامیابی پر امریکی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔حکام کے مطابق امریکا، نائجر اور نائیجیریا کی حکومتوں نے مل کر امریکی شہری والٹن کی بازیابی کی کوششیں کی تھیں۔