اوگرا کا نومبر کےلئے (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 22:56

اوگرا  کا نومبر  کےلئے  (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد۔31اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر  کےلئے  (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتھارٹی نے مقامی سطح پر تیار کردہ ایل پی جی کی قیمت میں 11.8کلوگرام فی سلنڈر میں  114.05 روپے کا اضافہ کیا۔نظر ثانی شدہ قیمت کے بعد سلنڈر اوپن مارکیٹ میں 1،530.34 روپے میں فروخت ہوگا جو  کہ اکتوبر  میں اس کی قیمت 1416.29روپے میں دستیاب تھی ۔ نومبر کے مہینے کے لئے فی میٹرک ٹن (ایم ٹی) ایل پی جی کی قیمت 129،689.49 روپے مقرر کی گئی ہے۔اکتوبر میں اس کی قیمت فی ایم ٹن 120،024.19 روپے تھی۔نئی قیمت یکم نومبر سے لاگو ہوگی

متعلقہ عنوان :