کورونا وائرس سے مزید 2مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:24

کورونا وائرس سے مزید 2مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2مریض انتقال کرگئے جبکہ 376 کیسز رپورٹ ہوئے اور 241ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران7479 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 376نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 مریضوں کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 2627 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک1643450 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 145851 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید241 مریض صحت ہو چکے ہیں اور اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 138669 ہوچکی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت4555 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4319گھروں میں،1 آئسولیشن سینٹر میں اور235مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 179مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 30مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 376نئے کیسز میں سی264کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی145،ضلع شرقی 56،ضلع وسطی 22،کورنگی 20، ملیر 13 اور ضلع غربی میں سے 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اسی طرح حیدرآباد 15، قمبر 11،کشمور 10، جیکب آباد 8،سکھر 5، بدین 4،مٹیاری 3،ٹھٹھہ 3، لاڑکانہ 3، گھوٹکی 3، سجاول 2، شکارپور2،دادو 1، جامشورو1،میرپورخاص 1،سانگھڑ1 اور شہید بے نظیر آباد سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔