جام کمال خان کا تازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:24

جام کمال خان کا تازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع مالی ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازمیر میں زلزلے کے نتیجے میں جانی ومالی نقصانات پر کافی دکھ ہوا اور ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی بلوچستان نے تمام متاثرہ افراد سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دٴْعا کی ہے۔