تندور مالکان کے تمام تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لیکر ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء) : نان بائی ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہم تندور مالکان سے مکمل رابطے میں ہیں اور تندور مالکان کے تمام تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لیکر ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جو سب کے لیے قابل قبول ہو کیونکہ روٹی کی قیمت بڑھانے سے تمام طبقات متاثر ہونگے مزید برآں تندور مالکان کے غیر ضروری مطالبات کا پریشر قابل قبول نہیں اور ان کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے تاہم ان کے حقیقی مسائل ضرور سنے جائیں گے اور اس سلسلے میں حتمی فیصلہ غریب عوام کے بہتر مفاد میں کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق مسائل کے فوری حل کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ سماجی حضرات اور کنزومر بھی شریک ہیں تمام تجاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز بھیج دی گئی ہے اور جلد ہی ایسا لائحہ عمل بنایا جائے گا جو کہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا اور تندور مالکان کے مسائل بھی نہ صرف سنجیدگی سے لیئے بلکہ ان کے حل کے لئے تمام تر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی دباو میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :