اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2020ء): اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی حبیب احمد بنگلزئی کے زیر صدارت لوکل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر دکی کے سپرنٹینڈنٹ عبدالخالق زرکون،لوکل کمیٹی کے ممبران محمد اسلم ترین،ملک صدیق خان ناصر،ملک احمد جان حسنی،سابق چیرمین محمد رسول ناصر،سابق چیئرمین مولانا عبدالحمید ناصر،ملک شاہ میر استرانہ،اسد خان ناصر،محمد سلیم ترین اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تین سو لوکل پاس کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی نے کہا کہ لوکل کمیٹی کے ممبران اکثر غیر حاضر رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ غیر حاضر ممبران کے خلاف کاروائی کرکے انکے نام لسٹ سے نکال دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ نے لوکل میٹنگ کے حوالے سے سخت ہدایت جاری کردی ہیں آئندہ ہر مہینے باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاس شدہ لوکل کی لسٹ جلد ازجلد مرتب کرکے منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس کو بھیجا جائیے گا۔