کراچی میں پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

ریسکیو کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ریسکیو حکام

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 1 نومبر 2020 00:29

کراچی میں پلاسٹک کے گودام میں خوفناک  آگ بھڑک اٹھی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء) کراچی میں پلاسٹک کے گودام میں شدید آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ لیبر اسکوئر میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی نہ بھجائی جا سکی،ریسکیو کی 5 گاڑیاں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے ۔

(جاری ہے)

آگ تین منزلہ عمارت میں موجود گودام میں لگی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ تینوں منزلوں میں پھیل گئی تھی جس کے بعد 5 گاڑیاں منگوائی گئیں، ایک حصے پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اور واٹر ٹینکس گاڑیوں کو مسلسل پانی مہیا کررہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کی پانچ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :