خاتون نے دس شادیاں کر ڈالیں مگر سچا پیار نہیں ملا

پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں محترمہ گیارہویں مرتبہ دلہن بننے کے لیے تیار ہیں

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 1 نومبر 2020 06:09

خاتون نے دس شادیاں کر ڈالیں مگر سچا پیار نہیں ملا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2020ء) انڈیا میں ہونے والے ایک مزاحیہ شو میں پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف نے کہا تھا کہ خواتین سات بچے ہونے کے بعد بھی ایک دوسرے سے کہہ رہی ہوتی ہیں کہ بہن زندگی میں سب کچھ ملا بس سچا پیار نہیں ملا۔کل تک تو یہ بات مزاح کے طور پر تھی مگر آج حقیقت ہو گئی ہے۔دنیا میں ایک ایسی عورت بھی ہے جس نے سچا پیار یعنی پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں دس شادیاں بجا ڈالیں مگر اس کے دل کی حسرت پوری نہیں ہوئی اور من پسند شخص نہیں مل سکا۔

اس نے ایک کے بعد ایک مرد کو آزمایا مگر اس کی امید بر نہیں آئی اور وہ اپنی خواہش میں مسلسل ناکام چلی آ رہی ہے۔ابھی ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی تلاش ترک کرنے والی نہیں ہیں بلکہ مزید شادیاں بھی کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکا میں ایک خاتون نے بہترین اور پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں یکے بعد دیگرے 10 شادیاں کیں لیکن اب بھی ان کی مراد بر نہیں آئی اور وہ گیارہویں دلہے کی تلاش میں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 سالہ کیسسی نامی خاتون نے پرفیکٹ لائف پارٹنر پانے کی کوشش میں 10 شادیاں کی ہیں تاہم اب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل سکا ہے جس کے بعد وہ گیارہویں شادی کی تیاری کر رہی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کیسسی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ تلاش کہاں جا کر ختم ہوگی لیکن وہ تب تک شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ان کے معیار کا پرفیکٹ لائف پارٹنر نہیں مل جاتا۔کیسسی نے انکشاف کیا کہ دوسری شادی جو صرف 7 سال چل سکی تھی وہ اس لیے ختم کی کیوں کہ شوہر نے ” آئی لو یو“ کہنا چھوڑ دیا تھا جب کہ ان سے میرا ایک بیٹا بھی ہے۔ اسی طرح پہلی شادی بھی باہمی رضامندی سے 8 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔