ئ*1600 روپے من والا لالی پوپ حکومت اپنی جیب میں رکھیں کسی اور کام آئے گا،پرویز الٰہی

ئ* یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خو شحال ہو اور ہمارے کسان بے حال،گفتگو

اتوار 1 نومبر 2020 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2020ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے حکومت کی گندم پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خو شحال ہو اور ہمارے کسان بے حال،1600 روپے من والا لالی پوپ حکومت اپنی جیب میں رکھیں کسی اور کام آئے گا۔قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 2ہزار فی چالیس کلو ہی سب سے زیادہ ضروری ہے۔ سندھ حکومت کے عمل کرنے والوں اور نیشنل اسمبلی کے جن ممبران نے گندم کی امدادی قیمت 2ہزار مقرر کرنے کی آواز اٴْٹھائی اٴْن کا شکریہ۔قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے فی چالیس کلو ہے۔ کسان خوشحال ہوا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسان خوشحال نہیں تو ملک کی اکانومی پر برا اثر پڑے گا۔ دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی۔