شہید اسلام شہید پاکستان مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مولانا حامد الحق حقانی

مولانا سمیع الحق شہید کی دینی ،قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں (آج)جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایک پروقار کانفرنس منعقد ہوگی ،چیئر مین دفاع پاکستان کونسل

اتوار 1 نومبر 2020 20:50

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ شہید اسلام شہید پاکستان مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انکی ساری زندگی اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے جدو جہد میں گزری۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق شہید کی دینی ،قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں کل بروز پیر 2 نومبر کو دن ایک بجے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ایک پروقار کانفرنس منعقد ہوگی ان شاء اللہ، جسمیں ملک بھر سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے ،یہ کانفرنس موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ، قیام امن اور فرقہ واریت کے خلاف کوشش کی ہے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے اہلیان پاکستان علماء کرام، طلبا اور عوام الناس سے یہ اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اوردنیا کو یہ پیغام دیں کہ مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔