Live Updates

حیدر عباس رضوی کو واپسی کا اشارہ کہاں سے ملا ، تفصیلات سامنے آگئیں

سابق رکن قومی اسمبلی پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی مخالفت کے باوجود پاکستان واپس پہنچے ، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے استقبال کیا ، میڈیا ذرائع

Sajid Ali ساجد علی پیر 2 نومبر 2020 15:59

حیدر عباس رضوی کو واپسی کا اشارہ کہاں سے ملا ،  تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2020ء) کئی برس بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس پہنچنے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کے حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی مخالفت کے باوجود پاکستان واپس پہنچے ہیں ، جس کا گرین سگنل انہیں ایم کیوایم پاکستان کے ایک سینئر رہنما کی طرف سے دیا گیا، جب کہ وطن واپسی پر پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے حیدر عباس رضوی کا استقبال کیا، اسلام آباد پہنچے والے سابق رکن قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں ٹھہرایا گیا ہے ۔

قبل ازیں خبر آئی تھی کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی طویل عرصے بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی کی والدہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل ہیں، جس کی وجہ سے حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی ہوئی ہے، کیوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما چاہتے ہیں کہ بیماری کا سامنا کرنے والی اپنی والدہ کی ناصرف خیریت دریافت کرسکیں بلکہ وہ ان کی خدمت بھی کرنے کے بھی خواہاں ہیں ، میڈیا ذرائع کے مطابق متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں مزید کسی بھی قسم کا شیڈول جاری نہیں گیا اور نہ ہی ان کی دیگر مصروفیات کے بارے میں کسی بھی قسم کی آگاہ فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر حصہ لیں گے اور پیپلز پارٹی جو چند ضلعوں تک محدود کردیا جائے گا،مولانا نورانی کے بیٹے کی زبان نہیں پھسلی ان سے نواز شریف نے آزاد بلوچستان کی بات کروائی ہے ، وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی آمد پر منعقدہ معززین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات