راولپنڈی ،تھانہ کلرسیداں پولیس کی کارروائی ،نوسرباز خاتون دو ساتھیوں سمیت گرفتار

پیر 2 نومبر 2020 17:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) تھانہ کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز خاتون کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،مشکوک عورت نے گھر میں داخل ہو کر اپنا تعارف مشہور اینکر پرسن کی امدادی ٹیم کے نام سے کروایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ محمد فاروق نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک مشکوک عورت نے گھر میں داخل ہو کر اپنا تعارف مشہور اینکر پرسن کی امدادی ٹیم کے نام سے کروایا،گھر میں موجوداُس کی بیوی کو شک گزرنے پر اُس نے بذریعہ فون رابطہ کرکے اسے گھر بلایا، جس پر اُ س نے کلرسیداں پولیس کو اطلاع دی ، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اہل علاقہ کے تعاون سے مشکوک خاتون کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزمان میں مسماة بشری بی بی ، عمران ظفر اور وحید احمدشامل ہیں، ایس پی صدر نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے ،نوسر بازوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔