کورنگی جے ایریا 35Bواحد اسپورٹس کلب میں پانی کی بورنگ ، امیر جماعت اسلامی کورنگی عبدالجمیل خان نے افتتاح کیا

پیر 2 نومبر 2020 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) الخدمت کا کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار واحد اسپورٹس کلب شوٹنگ بال کورٹ کورنگی جے ایریا 35-Bمیں پینے کے پانی کے حوالے سے کھلاڑیوں اور علاقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کردیا ،واحد اسپورٹس کلب میں بورنگ کرادی جہاں سے کھلاڑیوں کے ساتھ علاقہ عوام بھی اسفادہ حاصل کرسکیں گے سابق ناظم کورنگی اور امیر جماعت اسلامی کورنگی عبدالجمیل خان نے بورنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے علاقہ عوام کافی عرصے سے مسائل کا شکار تھے علاقہ عوام کی درخواست پر الخدمت ویلفیئر سوسائٹی نے بورنگ کے ذریعے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل کرانے میں مدد فراہم کردی ہے اس موقع پر الخدمت کے سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان ،ناظم حلقہ اقصیٰ ناصر خان ،واحد اسپورٹس کلب کے چیئر مین ایم شمیم قریشی ،سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمر السلام پیارے بھائی ،استاد عبدالرشید ،انور بلوچ ،جاوید قریشی ،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کے کپتان محمد شمیم ،رضوان احمد ،اعجاز احمد قریشی ،اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

علاقہ عوام اور کھلاڑیوں نے الخدمت سے اظہار تشکر کیا اور کھلاڑیوں اور عوام کے لئے پانی کا مسئلہ حل کرنے پر ناظم کورنگی عبدالجمیل خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔