نبی پاکؐ کی شان میں گستاخیوں پر اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،جے یو آئی

پیر 2 نومبر 2020 23:26

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2020ء) جمعیت طلباء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کنوینر حافظ حسرت خان ،معاونین اعجاز احمد، عتیق اللہ ،عبدالہادی آغا، عبدالصبور آغا، نثار کولکوال، احمداللہ تائب ،محمدیوسف الفت یار، سیار خان ،عبدالوکیل، شبیراحمد،محمدعاطف رضوان ،حافط خالد منصور،حافظ احمد اللہ ،حافظ نصیب اللہ ،بہادر خان ،حافظ محمدنعیم نعمانی ،حافظ نصرت ،حافظ علائوالدین اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر جان بوجھ کر یورپی ملک فرانس میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ کے شان میں گستاخی کی گئی جوکہ پہلی بار نہیں ہے یورپ اور امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھانا اور ان کے جذبات چھیڑنا کے ٹھیکہ اٹھارکھاہے جس پر صد افسوس صدافسوس کہ اسلامی ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور مسلمانوں کی بے اتفاقی سے عالم کفر کے حوصلے بڑھ رہے ہیں عالم کفرنے شام ،عراق ،افغانستان ،لیبیا ،کوسوو ،کشمیر ،برما میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑدیئے ہیں جبکہ قبلہ اول بیت المقدس پر عرصہ دراز سے یہی عالم کفرنے قبضہ جماکر مسلمانوں پرظلم کے پہاڑ توڑدیئے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات کو بار بار چھیڑا مگر پھر بھی مسلمان خاموشی کا شکار رہے ہیں جس پر آج یہ کئی بار یورپی ممالک جس میں ڈنمارک ،امریکہ اور فرانس میں مسلمانوں کے جذبات کو چھیڑنے اور ان سے کھیلنے کیلئے دیدہ دلیری سے ہمارے پیارے نبی آخرزمان حضرت محمدؐکے شان میں حکومتی سرپرستی میں گستاخی ہورہی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مکمل طورپر فرانس کے مصنوعات کی بائیکاٹ کریں اور دیگراسلامی ممالک فرانس کے ساتھ ہرطرح کے سفارتی تعلقات اور دیگر تعلقات ختم کریں