Live Updates

حکمرانوں نے ملک کو اندھا کنواں بنادیا ہے ،علماء اور سیاسی قائد ین کو شہید کردیا جاتا ہے مگر ان کے قاتل نہیں ملتے،سینیٹر سراج الحق

مولانا سمیع الحق کی شہادت کو 2سال ہو گئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑسکی،عمران خان خود کہتے تھے جب تک کسی کے قاتلوں کا پتہ نہ چلے تواس کی حکومت ہی ذمہ دار ہوتی ہے،مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر اب چائینہ اور امریکہ کے نظام کی باتیں ہو رہی ہیں۔عوام وزیر اعظم کا بیانیہ لوگ مسترد کر چکے ہیں، اسلام آباد میں مولانا سمیع الحق کی یاد میں ریفرنس سے خطاب

پیر 2 نومبر 2020 23:43

حکمرانوں نے ملک کو اندھا کنواں بنادیا ہے ،علماء اور سیاسی قائد ین کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو اندھا کنواں بنادیا ہے ،علماء اور سیاسی قائد ین کو شہید کردیا جاتا ہے مگر ان کے قاتل نہیں ملتے ۔ مولانا سمیع الحق کی شہادت کو 2سال ہو گئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑسکی۔ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سے لے کر آج تک کئی رہنماء قتل ہوئے لیکن ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے ۔

عمران خان خود کہتے تھے جب تک کسی کے قاتلوں کا پتہ نہ چلے تواس کی حکومت ہی ذمہ دار ہوتی ہے۔مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر اب چائینہ اور امریکہ کے نظام کی باتیں ہو رہی ہیں۔عوام وزیر اعظم کا بیانیہ لوگ مسترد کر چکے ہیں۔ میڈیا نے تین بڑی پارٹیوں کے منہ سے پردہ ہٹایا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں اپنی اپنی باریوں کے انتظار میں ہیں۔ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔

گلگت اور کشمیر کے عوام آزاد ہیں۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا انہیں اختیار ہے ۔ہمارا آئین کہتا ہے کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے فیصلے خود کریں گے ۔بہتر ہوتا کہ گلگت بلتستان کی اسمبلی ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتی۔ حکمرانوں نے ملک کو اندھا کنواں بنادیا ہے ،علماء شہید اور سیاسی قائد ین کو شہید کردیا جاتا ہے مگر ان کے قاتل نہیں ملتے ۔

مولانا سمیع الحق کی شہادت کو 2سال ہو گئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑسکی۔ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سے لے کر آج تک کئی رہنماء قتل ہوئے لیکن آج تک قاتل نہیں پکڑے گئے ۔عمران خان خود کہتے تھے جب تک کسی کے قاتلوں کا پتہ نہ چلے تواس کی حکومت ہی ذمہ دار ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مولانا سمیع الحق شہید کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی مینڈیٹ کے بغیر اقدامات کر رہی ہے۔کشمیر اور گلگت کوصوبہ بنانے کا حق وہاں کے عوام کو ملناچاہئے۔عمران خان حکومت کی پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کے لئے تر نوالہ بنادیا ہے ۔ملک دشمن سازشوں کا سرغنہ انڈیا ہے۔انڈیا کسی صورت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن قائم ہو ۔بھارت افغانستان میں انارکی پھیلا رہا ہے۔

جبکہ ہمارے وزیراعظم اپنی الیکشن مہم میں مودی کی کامیابی کی دعائیں کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے۔عوام حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔حکومت مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ملک معاشی طور پر آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے اور وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہم نے معیشت کو سنبھال لیا ہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اللہ کا بہت بڑا انعام ہے ۔اس کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوںکی حفاظت وہی کرسکتے ہیں جو اس کے نظریے پر ایمان رکھتے ہوں ۔قوم نے 73سال میں طرح طرح کے رنگ کے جھنڈوں اور لوگوں کو آزمالیا ہے ،سب نے ان کی امیدوں اور آرزئوں کا خون کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل لا الہ الا اللہ کے نظام سے ہی محفوظ ہوسکتا ہے ۔قوم کو پوری دلجمعی سے اس نظام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات