وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل سمیت دیگر کی ملا قا ت

پیر 2 نومبر 2020 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل، صوبائی وزراء میر سلیم احمد کھوسہ، نورمحمد دمڑ، حاجی محمد خان طوراوتمانخیل، صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، پارلیمانی سیکریٹریزسردار مسعود خان لونی، دھنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدرو سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اورترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے یہاں ملاقات کی، اس موقع پر تمام رہنماؤں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وزراء، پارلیمانی سیکریٹریز اور ان تمام افراد کا جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی کا شکریہ ادا کیا۔