موسم سرما میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کیلئے کنٹنجنسی پلان مرتب کیے جائیں، اسفندیار خان

شدید برف باری میں قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے ، کمشنر کوئٹہ

پیر 2 نومبر 2020 23:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن اسفندیار خان نے کہا کہ کو ئٹہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موسم سرما میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے کنٹنجنسی پلان مرتب کیے جائیںتاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو جلداز جلد ریسکو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکے اس کے علاوہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی کیمپس قیام کیے جائیں تاکہ لوگوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے شدید برف باری میں قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے جبکہ ہنگامی صورت حال میں عوام کو خوراک کی فراہمی اور گرم کپڑے مہیا کرنے کے لیے خصوصی انتطام کیے جائیں ضلعی انتظامیہ دور درازکے علاقوں میں لوگوں کے ریسکو اور ان کی مدد کے لیے بروقت پلان مرتب کرئے ایمرجنسی کی صورت میں کوئٹہ امدادی اور دیگر کاموں کا مرکز ہوگا تاکہ تمام تر ا قدامات کی نگرانی مسلسل اور بہتر طریقہ سے کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں موسم سرما کے حوالے سے فول پروف انتظامات کریں تاکہ موسم سرما میں پیش آنی والی مشکلات سے نبردآزما ہوسکیں۔