گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،آپ گرفتار کرکے تھک جائیں گے ہم نہیں تھکیں گے‘شوکت علی چدھڑ

نااہل اور ناکام حکومت نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیایہ جمہوری پارٹی نہیں رہ گئی یہ ڈکٹیٹر بن گئی ہے‘مرکزی صدر کسان بورڈ

بدھ 4 نومبر 2020 15:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2020ء) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدرچوہدری شوکت علی چدھڑنے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے طبقے کسانوں پر جو ناروا سلوک ہوا اسکی مذمت کرتے ہیں ،ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،آپ گرفتاریوں کا شوق پورا کریں،آپ گرفتار کرکے تھک جائیں گے ہم نہیں تھکیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت کو زرعی پالیسی پر بات چیت کرنے کا کہا،اس نااہل اور ناکام حکومت نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیایہ جمہوری پارٹی نہیں رہ گئی ،یہ حکومت ڈکٹیٹر بن گئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر خوراک نے جو سفارشات بھیجی وہ اٹھارہ سو تھی ،ہم دو ہزار مانگیں تو آپ ڈنڈے ماریں۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک قحط سالی کا شکار ہے،خدارا اپنے قول و فعل تضاد چھوڑ دو،کیا آپ چینی کا ریٹ برقرار رکھ سکے،آپ نے شوگر مافیا کو دونوں اطراف سے لوٹنے کا اختیار دے دیا،بریف کیسز کی بنیاد پر آپ نے وزارتیں دیں،ان لوگوں کو وزارتیں دیں جن کا براہ راست زراعت سے تعلق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چودہ سو کے حساب سے گندم کسان سے خریدی گئی ،یہ سستا آٹا عوام کو نہیں مل رہا ،منڈیوں اور مارکیٹوں میں ہمیں لوٹا جاتا ہے ۔صوبائی اور وفاقی سطح پر محکمہ زراعت کی تمام کمیٹیوں میں حقیقی کسان شامل ہونے چاہئیں ،جو آپ پالیسی بناتے ہیں وہ حکومت کے لئے بھی غلط ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :