مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے قاتل اب تک آزاد گھوم رہے ہیں ،حافظ احمد علی

بدھ 4 نومبر 2020 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2020ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمد علی نے اسلام آباد میں منعقد مولانا سمیع الحق کانفرنس کے موقع پر منعقد تعزیتی ریفرینس سے خطاب کے دوران کہا مولانا کی شہادت کو دو سال کا عرصہ گزر گیا لیکن مولانا کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں آج ہم سب ملکر اس بات کا عہد لیتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن مولانا سمیع الحق کے مشن کو جاری رکھینگے مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے خون سے انقلاب آئیگا ،مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ ملک کے دفاع کی جنگ لڑی ہے اور امت کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے دفاع پاکستان کونسل بنانے کا مقصد بھی امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔

ان کی دینی ملکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

حکو مت موالانا کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے لائے مولاناسمیع الحق بین الاقوامی شخصیت تھے ان کی اسطرح مظلومانہ شہادت اور قاتلوں کا اب تک نا ملنا تمام اداروں اورحکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ، حافظ احمد علی ،سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد ،جمعیت علما ء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی ، غلام مصطفی فاروقی ،عبدالستار بلوچ ، مفتی ظل الرحمن ،قاری عبدالوہاب انقلابی علامہ احمد علی مدنی ،مولانا اقبال اللہ،حضرت ولی ہزاروی مولناثاقب مولنا فیضان ،شاہد علی خان ،قاری لیا قت رحمانی اور دیگر رہنمائوں نے تعزیتی ریفرینس میں شرکت کی ۔