خان صاحب نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیے ہیں،نوابزادہ تیمور تالپور

بدھ 4 نومبر 2020 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کونیب کے ذریعہ دبا میں لانا اورگلگت بلتستان کے انتخابات کوہائی جیک کرنے کے لیے وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے،خان صاحب نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیے ہیں،الیکشن کمیشن کومعاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

تالپور ہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ پشاورمیں ہوگا،نیب اپوزیشن کودبا میں لانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،حکومت دھمکیوں پراترآئی ہے،اپوزیشن کودیوارسے لگانے کے لیے غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں،گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن سے قبل وفاقی حکومت کی سرگرمیاں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،امین گنڈا پورایک وزیر ہونے کے باوجود گلگت میں کیوں موجود ہیں،وفاقی حکومت گلگت میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کرچکی ہے،خان صاحب نے گلگت میں اے ٹی ایم مشین کے منہ کھول دیئے ہیں،اعلان کیا جارہا ہے کہ جو جتنے ووٹ دے گا اسے اتنے ترقیاتی منصوبے ملیں گے ،گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے لوگوں سے وفاقی وزراء ملاقاتیں کررہے ہیں،تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا ہے،الیکشن کمیشن اس پر ایکشن لے۔